بجلی صارفین ٹیکسز کی مد میں 27 روپے فی یونٹ ادا کرنے پر مجبور

بجلی کے بلوں میں حکومتی ٹیکسز کا بوجھ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی طرح بجلی کے بل میں بھی عوام پر بجلی کی لاگت سے زیادہ حکومتی ٹیکسز کا بوجھ ہے۔ صارفین صرف 6 قسم کے ٹیکسز کی مد میں 27 روپے فی یونٹ تک ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ فیول چارجز اس کے علاوہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حجاب اور نقاب کے ساتھ زیورات خریدنے پر پابندی، جیولری تاجروں کے فیصلے نے ہنگامہ کھڑا کردیا

بجلی بل میں شامل ٹیکسز

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بجلی بل صرف بجلی کا نہیں بلکہ اس میں ٹیکسز کا انبار بھی شامل ہے، جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، ایڈوانس ٹیکس، اضافی سیلز ٹیکس اور کمرشل صارف کے لیے ایکسٹرا سیلز ٹیکس سمیت سالانہ 900 ارب روپے کے ٹیکسز بھی اسی بل کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد

صارفین کی ٹیکس ادائیگیاں

نجی ٹی وی کو دستیاب دستاویزکے مطابق صارفین بجلی پر تقریباً 8 روپے ٹیکس، 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ گردشی قرض سرچارج،15 روپے 69 پیسے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکول وین حادثے میں 2 بچے جاں بحق ، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

جی ایس ٹی اور دیگر چارجز

دستاویز کے مطابق صارفین سے 708 ارب روپے صرف جی ایس ٹی کی مد میں جمع ہوتے ہیں۔ نیپرا کے مطابق رواں سال صارفین 233 ارب روپے گردشی قرض سرچارج ادا کرچکے جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔

کیپسٹی پیمنٹس اور فیول چارجز

صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 1946ارب روپے ادا کرنا ہوں گے۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور فیول چارجز پر مزید ٹیکس اس کے علاوہ ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...