پاکستان میں ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی باتیں نہ صرف غیر معقول بلکہ عالمی رجحان کے بالکل برعکس ہیں، سابق چیئرمین نادرا طارق ملک
ووٹ ڈالنے کی عمر کی بحث
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی باتیں سننے میں آ رہی ہیں، جو نہ صرف غیر معقول بلکہ عالمی رجحان کے بالکل برعکس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر فورس نے مگ 21 طیاروں کو ہمیشہ کیلئے گراؤنڈ کر دیا
عالمی معیار کے خلاف
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں شاید صرف ایک ملک (متحدہ عرب امارات) میں قومی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی عمر 25 سال ہے۔ اس کے برعکس کئی جمہوری ممالک (آسٹریا، ارجنٹائن، برازیل، ایکواڈور) نے شمولیت بڑھانے کے لیے ووٹنگ کی عمر 16 سال کر دی ہے۔ قومی انتخابات کے لیے عالمی معیار آج بھی 18 سال ہے، اس سے زیادہ نہیں۔
ٹویٹر پر بیان
پاکستان میں ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی باتیں سننے میں آ رہی ہیں جو نہ صرف غیر معقول بلکہ عالمی رجحان کے بالکل برعکس ہے۔
دنیا میں شاید صرف ایک ملک (متحدہ عرب امارات) میں قومی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی عمر 25 سال ہے۔
اس کے برعکس کئی جمہوری ممالک (آسٹریا، ارجنٹائن، برازیل،…
— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) January 18, 2026








