گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب کے قریب نقصان ہوا ہے، وسائل کم ہونے کے باوجود فائر فائٹر نے جان کا نذرانہ دیا، عقیل کریم ڈھیڈی
متاثرین کی مدد پر زور
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، پہلے ہمیں متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔ ہمیں مل کر کوشش کرنی چاہئے کہ ہم متاثرین کے لئے کیا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کی باری آ گئی
آتشزدگی کے نقصانات
سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب کے قریب نقصان ہوا ہے۔ یہ لوگ مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں، ہمیں اپنی طرف سے متاثرین کی مدد کرنی چاہیے، پھر سندھ حکومت سے بات چیت کرنی چاہئے۔ اس طرح اگر ہم کام کریں گے تو وفاقی اور صوبائی حکومت بھی تعاون کریں گی۔
ذمہ داری اور تعاون کی ضرورت
عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ میری پلازہ مالک سے بھی بات ہوئی، پلازہ مالک سے متاثرین کی مدد کیلئے گفتگو کی گئی۔ پکڑ دھکڑ ہمارا کام نہیں ہے، ہمیں اس سے باہر نکلنا ہوگا۔ وسائل کم ہونے کے باوجود فائر فائٹر نے جان کا نذرانہ دیا، ہم سب سانحے کے ذمہ دار ہیں۔ 1200 خاندانوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔








