راجن پور پولیس کے کچہ آپریشن کے دوران مزید انتہائی مطلوب 18 ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا
پنجاب پولیس کا کامیاب آپریشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس کا کچہ کریمنلز کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے، راجن پور پولیس کی کارروائی کے دوران مزید 18 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں
مطلوب ڈاکوؤں کی فہرست
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں ایک کروڑ روپے سر کی قیمت کا بدنام ڈاکو وہاب لونڈ اور دیگر مختلف گینگز کے سرغنہ شامل ہیں۔ ان میں 50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا بدنام ڈاکو شاہدین لونڈ بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹماٹر اور مرغی کی فی کلو قیمت 700 روپے تک پہنچ گئی
راجن پور پولیس کی کاروائیاں
راجن پور پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں گزشتہ روز بھی 11 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کیا تھا۔ دو روز میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی سعودی عرب کو دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی منظوری
ڈی پی او راجن پور کا بیان
ڈی پی او راجن پور محمد عمران کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا، ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
جرائم کے خلاف گرینڈ آپریشن
کچہ کراچی اور کچہ عمرانی میں پنجاب پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس میں ڈرونز کی مدد سے ڈاکوؤں کے ٹھکانے نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے بیشتر ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں اور متعدد ڈاکو شدید زخمی ہو چکے ہیں۔








