بھارتی ریاست اتر پردیش میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افراد گرفتار
بریلی میں نماز کے دوران پولیس کارروائی
بریلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی میں پولیس نے ایک گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گاؤں کے مسلمان ایک گھر کے اندر باجماعت نماز ادا کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نائجیریا : گاؤں پر مسلح افراد کے حملے میں 100 افراد ہلاک
پولیس کارروائی اور گرفتاریاں
بھارتی میڈیا کے مطابق، مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک خالی مکان کو مبینہ طور پر کئی ہفتوں سے عارضی مسجد کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امن و امان خراب کرنے کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، زہریلی شے کھلا کر قتل، قیمتی اشیا چرانے والی خاتون گرفتار
نماز کی ادائیگی کی حیثیت
مالک مکان کی اجازت اور مرضی سے گاؤں کے مسلمان وہاں نماز ادا کر رہے تھے۔
تحقیقات اور ضمانت
پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ خالی مکان حنیف نامی شخص کی ملکیت ہے اور اسے عارضی طور پر جمعہ کی نماز کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ گرفتار کیے گئے تمام 12 افراد کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا۔








