سوال یہ نہیں کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں کیوں ہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ قید میں کیوں ہیں؟ علیمہ خان
اسلام آباد میں علیمہ خان کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے سوال یہ نہیں کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں کیوں ہیں، بلکہ یہ ہے کہ وہ قید میں کیوں ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: بیرون ممالک سے ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
عمران خان پر الزامات
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سب سے پہلے عمران خان کا ووٹ چوری کیا، پھر 14 سیٹوں والی اسمبلی سے چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم کروائیں۔ عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے عدلیہ کو تباہ اور خود کو آئین و قانون سے بالاتر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا، غریب کسان کی قیمتی بکریاں بار ڈالیں
عمران خان کی اہمیت
اب تو یہ سب ہوگیا ہے، تو اب عمران خان جیل میں کیوں ہیں؟ کیونکہ وہ لوگوں کی آواز ہیں۔ یہ عمران خان کے پیچھے نہیں آ رہے، یہ آپ کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔ یہ جو مرضی کرلیں، اللّٰہ کے پلان کے سامنے کچھ کام نہیں آنا۔ عمران خان کا ایمان مضبوط ہے، ان شاءاللّٰہ وہ نہیں ٹوٹیں گے۔
سماجی میڈیا پر تبصرہ
”سوال یہ نہیں کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں کیوں ہیں، بلکہ یہ ہے کہ وہ قید میں کیوں ہیں؟ سب سے پہلے عمران خان کا ووٹ چوری کیا، پھر 14 سیٹوں والی اسمبلی سے چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترامیم کروائیں۔ عمران خان کو جیل میں رکھنے کیلئے عدلیہ کو تباہ اور خود کو آئین و قانون سے بالاتر… pic.twitter.com/zEQCpuX9OH
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) January 19, 2026








