پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
پاکستان چاول برآمد کنندہ ممالک میں تیسرا
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 13 سال کی لڑکی سے زیادتی کا کیس، مجرم کو 35 سال قید کی سزا کا حکم
عالمی سطح پر پاکستانی چاول کی پذیرائی
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بین الاقوامی جریدہ ’’گلف نیوز‘‘ نے بھی پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی پر مہر لگادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2026 کے آغاز پر پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کنندہ ملک بن گیا ہے۔ دسمبر 2025 میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 14 فیصد ماہانہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں بھی بشریٰ بی بی اور عمران خان کے ساتھ سعودی عرب گیا تھا وہاں پر۔۔ مولانا طاہر اشرفی نے بڑا انکشاف کر دیا
باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ
باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافے نے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دسمبر 2025 میں پاکستان نے 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں میں برآمد کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی ہمیں حکم نہیں دے سکتا کہ ہمیں کیا کرنا ہے، ٹرمپ کے بیان پر کیوبن صدر کا ردعمل
ویٹنام سے سبقت حاصل کرنا
دسمبر 2025 میں ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں۔ پاکستان نے ویتنام پر سبقت حاصل کرکے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
چاول کی برآمدات کے اہم مقامات
پاکستان سے سب سے زیادہ چاول یو اے ای، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔








