قبائلی اضلاع کو تجربہ گاہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، آئینی دائرے میں رہتے ہوئے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تیراہ متاثرین سے خطاب
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ تیراہ متاثرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ قبائلی عوام نے دہائیوں تک سرحدوں کی حفاظت کی، ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ابدالی میزائل کا تجربہ
رجسٹریشن سنٹر کا دورہ
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں تیراہ متاثرین کے لیے قائم رجسٹریشن سنٹر کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی یقین دہانی کرائی۔
تعلیم اور شعور کی اہمیت
اس موقع خطاب کرتے ہوئے کہا: "عوامی حمایت کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ قبائلی اضلاع کو تجربہ گاہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بندوق نہیں، تعلیم اور شعور ہی ہمارے بچوں کا مستقبل ہے۔ آئینی دائرے میں رہتے ہوئے عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔"
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا تیراہ متاثرین سے خطاب۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں تیراہ متاثرین کے لیے قائم رجسٹریشن سنٹر کے دورے کے موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کی یقین دہانی کرائی۔
• تیراہ… pic.twitter.com/IUl4TcNapD
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) January 19, 2026








