سلمان جاوید ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے سیاحت معیشت کے کنوینئر مقرر
سلمان جاوید کی تقرری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال 2026 کے لیے مرکزی قائمہ کمیٹی برائے “ٹورازم اکانومی” کے لیے سلمان جاوید کو باضابطہ طور پر کنوینئر مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
کمیٹی کی تشکیل کی ہدایات
نوٹی فیکیشن کے مطابق سلمان جاوید کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ملک بھر سے متعلقہ شعبے کے کم از کم نو پیشہ ور اور تجربہ کار افراد کو کمیٹی کا رکن نامزد کریں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ تقرری نامہ موصول ہونے کے 14 دن کے اندر کمیٹی کی تشکیل مکمل کی جائے، جبکہ 30 دن کے اندر کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ ملکی صورتحال، یونیورسٹی آف نارووال 29 نومبر تک بند
اجلاس اور کارکردگی
ایف پی سی سی آئی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کمیٹی ہر سہ ماہی کم از کم ایک اجلاس منعقد کرے گی اور اپنی کارکردگی، اقدامات اور سفارشات کی رپورٹ ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ کو فراہم کرے گی۔ کمیٹی کی کارکردگی کو ایف پی سی سی آئی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بھی شامل کیا جائے گا۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر کمیٹی غیر فعال رہی تو کنوینئر شپ واپس بھی لی جا سکتی ہے۔
سیاحت کی معیشت کی ترقی
کمیٹی اپنی سرگرمیوں کی کامیابی کے لیے ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھے گی۔ یہ تقرری پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحت پر مبنی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی ایک اہم کڑی قرار دی جا رہی ہے۔








