کراچی میں 3 سالہ بچی کا بہیمانہ قتل، لاش کچرا کنڈی سے برآمد

3 سالہ بچی کا قتل، لاش کچرا کنڈی سے ملی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلبرگ کے علاقے قبائل کالونی میں 3 سالہ بچی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کردیا گیا، لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے 5 پاؤنڈ کے نوٹ پر چھپنے والی اصل تصویر چرانے والے ملزم کو کینیڈا میں سزا سنادی گئی
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، کراچی کے علاقے گلبرگ قبائل کالونی میں کچرا کنڈی سے تین سالہ بچی کی لاش ملی، جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلی ویژن پر آنیوالے اشتہارات اس اندازفکر کو تسکین اور تقویت پہنچاتے ہیں کہ آپ کو دوسروں کی خواہش اورمرضی کے مطابق عمل کرنا چاہیے
بچی کی آخری حرکتیں
اہل خانہ نے بتایا کہ بہن بھائی مدرسے جانے کیلئے نکلے تو آمنہ بھی ان کے پیچھے گھر سے نکل گئی، والدہ تلاش کرتی رہی، کچھ دیر بعد لاش گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد، خودمختار، ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
پولیس کی تحقیقات
لواحقین کا کہنا تھا کہ بچی سوا سات بجے گھر سے نکلی اور لاش پندرہ سے بیس منٹ بعد گلی سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ایس ایچ او کی معطلی کا معاملہ متاثرہ شہری کے ویڈیو بیان کے بعد نیا رخ اختیار کر گیا
والد کی صورتحال
پولیس کے مطابق بچی کے والد پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور عمرے پر گئے ہوئے ہیں۔ ان کی واپسی 12 اکتوبر کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے: شاہد خاقان عباسی
خاندانی معلومات
حکام نے بتایا کہ آمنہ چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی، اور اس کے گلے میں پھندا لگائے جانے کے نشانات موجود ہیں۔
پوسٹمارٹم کی تفصیلات
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے دوران بچی کی لاش سے سیمپلز محفوظ کرکے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ بچی سے زیادتی بھی ہوئی لیکن پولیس سرجن کا بیان حتمی ہوگا۔ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کیمیائی تجزیئے کی رپورٹ آنے کے بعد ہوسکے گی۔