راجہ ناصر عباس سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر، نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر ناصر عباس کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر ناصر عباس کو لیڈر آف اپوزیشن مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید اپنے شوہر سمیت گرفتار
قائد حزب اختلاف کے عہدے کی اہمیت
چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف سینیٹ کا معاملہ ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں، چیئرمین سینیٹ کو قائد حزب اختلاف ڈکلیئر کرنے کا اختیار ہے۔
شبلی فراز کی نااہلی کا معاملہ
یوسف رضا گیلانی نے کہ شبلی فراز کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا، اس نااہلی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔








