لاہور، گھر میں بھاری مالیت کا سونا چوری ہونے کا ڈراپ سین، بڑی بھابھی ہی ماسٹر مائنڈ نکلی
چوری کا واقعہ
لاہور (آئی این پی) لاہور میں گھر میں 17 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری ہونے کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا، جس میں بڑی بھابھی ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔
یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں انسانیت سوز واقعہ، پانچ سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
پولیس کی کارروائی
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ ویمن ریس کورس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او ویمن آمنہ جمیل کے مطابق ملزمہ نے گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں گھر سے سونا غائب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سول ایوییشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا
چوری کی تفصیلات
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے سونا چوری کرنے کے بعد اسے فروخت کر دیا اور حاصل ہونے والی رقم اپنی سہیلی کے گھر بطور امانت رکھوا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
اعتراف اور برآمدگی
دوران تفتیش ملزمہ نے اعتراف کیا کہ اس نے پیسوں اور سونے کی لالچ میں چوری کی واردات کا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او ویمن آمنہ جمیل کے مطابق ملزمہ اسفارا سے 7 لاکھ روپے نقدی اور ایک سونے کی انگوٹھی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
مقدمہ اور تفتیش
ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔








