15 فروری کے بعد پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ اور دیگر آپشن کا اعلان کریں گے: حافظ نعیم الرحمان
پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 15 فروری کے بعد پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ اور دیگر آپشن کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک میں فیل کیوں ہوئے، والدہ کی ڈانٹ پر نوجوان نے نہرمیں کود گیا
پیپلز پارٹی کے اقتدار پر تبصرہ
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، پچھلے دنوں بلاول بھٹو نے اڑھائی گھنٹے کی گفتگو کی، ان کی لانچنگ گل پلازہ میں جل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علاقائی ملکوں کا افغانستان سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار
گل پلازہ سانحے کی تحقیقات
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ آگ کیسے لگی، بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے وہاں کرپشن اور لوٹ مار ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے مشہور سیاحتی مقامات کے لیے انٹری فیس لازم قرار
بلدیاتی انتخابات کی اہمیت
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے کالے قانون کو واپس لے، الیکشن ہونا چاہیے اور بااختیار ہونا چاہیے۔ ہم 15 فروری تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ اور دیگر آپشن کا اعلان کریں گے۔
مقامی حکومت اور جمہوریت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدارتی آرڈیننس لاکر اسلام آباد کو 3 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، یہ خوفزدہ ہیں کہ انتخابات ہار جائیں گے۔ ہمارے ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں، خان، سرداروں اور چوہدری کا ایک زبردست نیٹ ورک ہے، بیوروکریسی بھی اسی مائنڈ سیٹ کے ساتھ چلی آرہی ہے۔ جتنی بھی جماعتیں حکومت میں آتی ہیں وہ بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتیں، مقامی حکومت جمہوریت کی نرسری ہے۔








