علامہ شہنشاہ نقوی نے سانحہ گل پلازہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے تمام افراد کو ’’شہید‘‘ قرار دے دیا
سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے علامہ شہنشاہ نقوی کا پیغام
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سانحہ گل پلازہ میں جان سے ہاتھ دھونے والے تمام افراد کو ’’شہید‘‘ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہو چکے ہیں، بھارت ایس سی او میں اپنا جھوٹا موقف نہیں منوا سکا:دفاع خواجہ آصف
دورہ اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی
علامہ شہنشاہ نقوی نے اپنے کابینہ اراکین کے ہمراہ سانحہ کے مقام کا دورہ کرکے متاثرین اور کاروباری افراد سے ملاقات کی اور انکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ہماری کاروباری برادری کے لیے ایک شدید صدمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں مزید 100 پاکستانی زرعی ماہرین نے تربیتی پروگرام مکمل کر لیا
حفاظت اور تحقیقات کی ضرورت
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرین کے نقصانات کی جلد از جلد تلافی کرے۔
مستقبل کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔








