امریکی صدر عمران خان کو رہا کروانا چاہتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے رابطہ بھی کیا، شیر افضل مروت کا دعویٰ
تصور آزادی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروانا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیرن: پاکستانی سیاحوں کے گیتوں پر بھارتی شہریوں کی تالیوں کی گونج
سفارتی کوششیں
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے عمران خان کی رہائی کے لیے چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابط بھی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
معاملات کی پیچیدگی
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر پس پردہ پیشرفت جاری تھی۔ تاہم اسی دوران قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعض اراکین کی جانب سے امریکا اور صدر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ جس کے باعث یہ معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔
باوثوق معلومات
نہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ معلومات انہیں انتہائی باوثوق ذرائع سے موصول ہوئی ہیں۔ اور پارلیمنٹ میں سامنے آنے والے احتجاجی رویے نے سفارتی کوششوں کو متاثر کیا۔








