بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا دن، علیمہ خان کی خواتین اور کارکنان کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکے پر قرآن خوانی

ملاقات کا دن

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات کا آج دن ہے۔ پولیس نے معمول کی سیکیورٹی کو تبدیل کر دیا ہے، عمران خان کی بہنوں اور کارکنوں کو داہگل ناکے سے بھی ایک کلومیٹر دور روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ

دھرنا اور قرآن خوانی

بانی کی بہنوں اور کارکنوں نے آج نئی جگہ پر دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نجی سوسائٹی کے قریب ماربل فیکٹری ناکے پر موجود ہیں جہاں بانی کی بہنوں اور کارکنان نے نجی سوسائٹی کے گیٹ کے قریب دھرنا دے دیا۔

ماربل فیکٹری ناکے کے قریب علیمہ خان اور کارکنان نے قرآن خوانی کی۔ پولیس کی بھاری نفری اطراف میں موجود رہی، پولیس نے کارکنان کو آگے جانے سے روکنے کے لیے نجی سوسائٹی کے گیٹ کے سامنے رکاوٹیں لگا کر راستہ بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش کا امکان

علیمہ خان کا بیان

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرز کے نوٹی فکیشن پانچ ماہ تک کیوں روکے گئے؟ اپوزیشن لیڈرز کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرکے یہ غیر آئینی کام کررہے تھے، ان سے کوئی پوچھے پاکستان کن اصولوں پر چل رہا ہے؟ آئین کی خلاف ورزی پر ان سے کوئی نہیں پوچھ رہا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملاقات نہیں بانی کی رہائی چاہیے۔ بانی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا لیڈر ہے، 8 فروری کی کال کا اپوزیشن لیڈر کے نوٹی فکیشن سے کوئی تعلق نہیں، بانی کو غیر قانونی طریقے سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...