35 سال جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کراچی پر حکمرانی کی، شہر قائد کو اس حال تک پہنچانے والی یہ دو جماعتیں ہیں، عبدالقادر پٹیل
عبدالقادر پٹیل کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ 35سال جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے کراچی پر راج کیا، کراچی کو اس حال تک پہنچانے والی یہ دو جماعتیں ہیں۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے کراچی کے سانحات کے متاثرین کی مکمل مالی معاونت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
قومی اسمبلی میں گفتگو
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور سابق اسپیکر کی تقاریر کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم سب کو مل کر چلنا چاہیے۔ ہم 10سال سے یہ ہی بات کر رہے ہیں لیکن ہمیں کہا گیا کہ ہم چور ہیں۔ سانحہ گل پلازہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، اربوں پتی لوگ زمین پر آگئے۔ 10سال کراچی میں جماعت اسلامی نے راج کیا، اور پھر دوسری جماعت جس کے لوگ اسمبلی میں حیرانگی کے ساتھ تقاریر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان
سانحات کی یاد دہانی
انہوں نے کراچی پر 35سال سے دو جماعتوں کے راج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی صدقہ، فطرانہ، چندہ، اور کھالیں بھی لیتی ہے، اور سارے پیسے کراچی میں بینرز لگا کر خرچ کرتی ہے۔ کراچی میں آگ لگنے کا سب سے بڑا سانحہ بلدیہ تھا، جس میں 360قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ کیا یہ بھول گئے یا ذکر کرنا نہیں چاہتے؟
یہ بھی پڑھیں: صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا
حکومت کی معاونت
ٹمبر مارکیٹ آگ پر حکومت سندھ نے متاثرین کی مکمل معاونت کی، جبکہ گل پلازہ کراچی ایک منزل کی عمارت تھی۔ اس وقت میئر بھی ہمارا نہیں تھا اور نہ ہی ادارے کی سربراہی ہمارے پاس تھی۔ الطاف حسین کے گن مین گوگا نے ایک دکان کو دو میں تقسیم کیا، چلنے کا راستہ نہیں چھوڑا اور منازل بھی بڑھا دی تھیں۔
کراچی کی حالت
یہ پلازہ اس دور کی نشانی ہے جو آج آئینہ دکھا رہا ہے کہ میرے ساتھ کیا کیا، ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کی روحیں بدعائیں دیتی رہیں گی۔ چین کٹنگ کہاں سے آئی، پارک اور گراؤنڈ ختم کس نے کیے، پلاٹنگ کس نے ناجائز طور پر کی؟








