مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ، بہتر ہے صلح صفائی ہو ، فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔ بہتر ہے صلح صفائی ہو لیکن اگر حکومت ایک طرف ہاتھ ملائے اور دوسرے سے مکا مارے تو حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اگر ہوا تو ہم اسے چھپائیں گے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی
چیف جسٹس سے ملاقات کی کوشش
راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے دوبارہ ملاقات کی کوشش کر رہے تھے لیکن وہ مصروف ہیں۔ ہم نے ملاقات کے لیے 3 گھنٹے تک انتظار کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، اور ہم نے تین بہنوں کو ملاقات کرنی ہے جبکہ باقی لوگ یہاں اظہار یک جہتی کے لیے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم
پی ٹی آئی کے الزامات
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔ حکومت خیبرپختونخوا کو بھی ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں جس سے ان پر الزامات لگ جائیں۔ جو لوگ الزامات لگاتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ ثبوت بھی لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک آزاد ملک، قرضوں میں نہیں پھنسنا چاہیے: امریکی ناظم الامور
عدلیہ اور انصاف
مقدمات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 17 جنوری 2025 کو القادر میں سزا ہوئی، ایک سال سے اپیل نہیں لگ رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ابھی تک ضمانت نہیں ملی۔ عدلیہ سے درخواست ہے کہ لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر ملنی چاہیے۔ جب انصاف کے دروازے بند ہو جاتے ہیں تو لوگ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاء کپ کے تاریخی فائنل میچ کا ٹاس ہو گیا
بیک ڈور رابطے کا انکار
انہوں نے کہا کہ ہم بالکل واضح ہیں کہ اگر کوئی بیک ڈور رابطہ ہوتا ہے تو ہم نہیں چھپائیں گے۔ ہمارا فی الوقت اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں، علامہ راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی پر بڑی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1977ء میں جنرل محمد ضیاء الحق بھٹو کی حکومت ختم کرنے کے بعد چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور صدر بن گئے، عطیہ عنایت اللہ کو مرکزی کیبنٹ میں شامل کر لیا
پارٹی معاملات
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر عوام میں بات نہیں کرتا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کچھ اس طرح کی باتیں ہوئیں، اور میں نے اجلاس مؤخر کردیا۔ مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، بہتر ہے کہ صلح صفائی ہو۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا
اپوزیشن لیڈرز کے نوٹیفکیشن
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرز کے نوٹیفکیشن کو اچھا اقدام سمجھتا ہوں، یہ نوٹیفکیشنز ایوان اور جمہوریت کے لیے اچھے ہیں۔ حکومت اگر ایک ہاتھ سے ہاتھ ملائے اور دوسرے ہاتھ سے مکا مارے تو حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرتار پورگوردوارہ میں نکاسیٔ آب چند گھنٹوں میں مکمل، جنم استھان کے تمام حصے مکمل طورپر صاف، وسیع صحن سے پانی نکال دیاگیا
احتجاج کا اعلان
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے حکومت کو کہا ہے کہ دونوں ہاتھ ملائیں تو بات بنے گی۔ 8 فروری ہمارا علامتی دن ہے، جب ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا۔ ہم اس دن اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔
اسپیکر کا شکریہ
ان کا کہنا تھا کہ میں اسپیکر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے یہ نوٹیفکیشن کیا۔ میں نہیں سمجھتا کہ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن میں کسی اور کا کوئی کردار ہے۔








