جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
جعلی ویڈیو کا مقدمہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے 21 جنوری کو صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ بند، افسران غائب، ملازمین پریشان
عدالت کا تحریری حکم
عدالت نے عظمیٰ بخاری کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا اور کہا کہ مدعیہ عظمیٰ بخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی ریکارڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت
قانونی کارروائی کی صورت
تحریری حکم نامے کے مطابق اگر مدعیہ عظمیٰ بخاری عدالت پیش نہ ہوئیں تو قانون کے مطابق وارنٹ یا کاروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، خلیجی ممالک میں امریکی فوجی مواصلاتی تنصیبات اور ریڈومز شدید متاثر
عدالت کی ہدایات
لاہور ہائی کورٹ اس مقدمے کا دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے، مدعیہ ہر صورت آئندہ سماعت پر عدالت میں پیشی کو یقینی بنائے۔
ملزمہ کا وکیل
ملزمہ فلک جاوید کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے، فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے عظمیٰ بخاری کے آخر میں گواہی ریکارڈ کرانے کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔








