متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
ابو ظہبی میں تاریخی اعلان
ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ امراتی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق ’متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکا کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: لائیو سٹاک شو میں مویشیوں کا مقابلہ، ساہیوال کے سانڈ اور نوشہرہ ورکاں کی بھینس کا پہلا نمبر
بورڈ آف پیس کی رکنیت کی شرائط
خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بورڈ کے چارٹر کے مطابق، رکن ممالک کی مدتِ رکنیت زیادہ سے زیادہ 3 سال ہوگی، جس کی تجدید چیئرمین کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کا سفر 244 ٹرینوں سے 104 تک کیسے پہنچا، سیکرٹری ریلوے کا بڑا انکشاف
امن منصوبے کی اہمیت
خبررساں ایجنسی کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ ’بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے سالانہ انتخابات، فرید رزاقی صدر منتخب
عالمی رہنماؤں کی شمولیت کی درخواست
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں حملے میں 26 افراد کی ہلاکت پر پاکستان نے رد عمل جاری کر دیا
بورڈ کا دائرۂ کار
اگرچہ ابتدائی طور پر اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی بتایا گیا تھا، تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں کیا گیا۔ خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق یہ ادارہ اقوامِ متحدہ کے متبادل یا حریف کے طور پر ابھرنے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا کردار
متحدہ عرب امارات خطے میں امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور ان چند عرب ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہیں۔








