پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کا حجم آٹھ ارب ڈالرسے تجاوز کرنے کا امکان ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی
سیالکوٹ میں امریکی ناظم الامور کا دورہ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سیالکوٹ کی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی روابط مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔ دوطرفہ تجارت کا حجم آٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان پس پردہ مذاکرات جاری ہیں، راناثنا اللہ کا انکشاف
تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کی ضرورت
نیٹلی اے بیکر نے دورہ سیالکوٹ کے دوران دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ منصفانہ اور متوازن تجارت کا خواہاں ہے، جس سے خوشحالی کے مواقع پیدا ہوں گے۔
فورورڈ اسپورٹس اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ
امریکی ناظم الامور نے فورورڈ اسپورٹس، ایف اے سی، سی اے اسپورٹس اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران نیٹلی اے بیکر نے ایف اے سی کی پروڈکشن کا جائزہ بھی لیا۔








