وزیراعلیٰ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا، تحریک التوائے کار جمع
جنید صفدر کی شادی کا معاملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا معاملہ پنجاب اسمبلی میں پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ انٹرویوز کی بنیاد پر ہے اور جو مواد ہمیں ملا، اس کا صرف 10 فیصد رپورٹ میں ہے، بشریٰ تسکین کا موقف آگیا۔
تحریک التوائے کار جمع
پی ٹی آئی کے رکن شیخ امتیاز نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کرادی۔ سٹی 42 کے مطابق تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ شادی تقریبات رات دس بجے کے بعد بھی چلتی رہیں۔ جنید صفدر کی شادی میں ون ڈش قانون کی پامالی ہوئی اور بارہ ڈشز پیش کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کا کیس جلد سننے کے لیے متفرق درخواست کل سماعت کے لیے مقرر
سخت پابندیاں اور عام شہری
تحریک التوا میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ عام شہریوں پر سخت پابندیاں ہیں، کیا قوانین صرف غریب عوام کے لئے ہیں؟
اجلاس کی کارروائی روکنے کا مطالبہ
تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اجلاس کی کارروائی روک کر اس اہم معاملے پر بحث کی جائے۔








