مدینہ طیبہ پہنچنے سے پہلے حاجیوں کو علم نہیں تھا کہ ان کی رہائش کس بلڈنگ میں ہو گی،میرا اپنا سامان مجھ اگلے روز کاوش کے بعد معاون حج کے تعاون سے ملا۔
مصنف کا تعارف
مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 283
یہ بھی پڑھیں: سیاسی قیادت کو بالغ نظری کے ساتھ قومی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے: لیاقت بلوچ
واپسی کی تفصیلات
جدہ سے 11 اکتوبر کی رات ساڑھے بارہ بجے بذریعہ پرواز سے 12 اکتوبر کی صبح 5 بجے لاہور واپسی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کو قومی جرگے سے بات چیت کا اختیار مل گیا
تجاویز و سفارشات
ذیل میں میری کچھ تجاویز ہیں جو پاک حج منسٹری کو غور و خوض کرنا چاہیے تاکہ حکومت پاکستان کی ایک اچھی اور سستی حج سکیم کے ذریعے پاکستانی حاجیوں کے قیام مدینہ طیبہ اور مکہ مکرمہ کو مزید بہتر اور آرام دہ بنایا جا سکے۔
1. لوکل ٹرانسپورٹ کی فراہمی
مدینہ منورہ میں اگر پاکستانی حاجیوں کا قیام/ رہائش گاہ آدھ میل سے زیادہ فاصلے پر ہو تو انہیں مسجد نبوی تک لانے لیجانے کے لیے مکہ مکرمہ کی طرح کم از کم نمازوں کے اوقات میں لوکل ٹرانسپورٹ / بسوں کا انتظام کیا جائے۔
2. سامان کی ترسیل کا نظام
مدینہ منورہ میں ایئر پورٹ سے حاجیوں کے سامان کو ان کی رہائش گاہوں/ ہوٹلوں میں پہنچانے کا صحیح نظام بنایا جائے۔ حاجیوں کو ان کی رہائش کی بلڈنگ کا علم نہیں ہوتا جس کی وجہ سے انہیں اپنے سامان کی تلاش میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
3. کھانے کی فراہمی کی بہتری
پاکستان حج منسٹری نے حاجیوں کو تین وقت گرم کھانا پیش کرنے کی سہولت فراہم کی ہے مگر اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
4. کھانے کے معیار میں بہتری
دوپہر کے کھانے میں کھیرا، رات کھانے میں ٹماٹر، اور صبح ناشتے میں ابلے انڈے و ڈبل روٹی کی مقدار بڑھانے کی ضرورت ہے۔
5. دالوں کی فراہمی
ہر ہفتے چنے کی دال کے علاوہ باری باری مونگ اور ماش کی دالیں بھی کھانے میں شامل کی جائیں۔
6. کھانے کی پیشکش
حاجیوں کو جو کھانا لائنوں میں دے کر پیش کیا جاتا ہے، وہی کھانا ڈائننگ ٹیبل پر پیش کیا جائے۔
7. کھانے کے اوقات میں تبدیلی
کھانے کے اوقات میں بہتری لائی جائے تاکہ صبح کی نماز کے لیے روٹین بہتر ہو سکے۔
8. ڈائننگ کارڈ کا طریقہ کار
ڈائننگ ہال میں حاجیوں کو کھانا دینے کے لیے ڈائننگ کارڈ دکھانے کا طریقہ بند کیا جائے۔
9. رہائشی کمروں کی صفائی
حاجیوں کے رہائشی کمروں سے قالین نکال دیا جائے تاکہ صفائی آسان ہو سکے۔
10. رہائشی کمروں کی سہولیات
کچھ کرسیاں بھی رکھی جائیں تاکہ قرآن مجید پڑھنے میں آسانی ہو اور ملاقات کے لیے آنے والے حاجیوں کو بیٹھنے کی جگہ مل سکے۔
خصوصی دعوت
مکرم و محترم رانا امیر احمد خاں صدر سٹیزن کونسل آف پاکستان
سلام مسنون! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








