اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اور پلے ایریاز بنائے جائیں
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی تزئین و آرائش کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اوور ہیڈ برجز کے نیچے صفائی، گرین بیلٹ اور پلے ایریاز بنائے جائیں۔ اوور ہیڈ برج اور انڈرپاسز کی سجاوٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر پراجیکٹ کی جیو ٹیگنگ کی ہدایت کی اور پنجاب کے ہائی ویز پر مسافروں کی سہولت کیلئے "واش رومز" کا پلان طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
سیوریج اور ڈرینج منصوبے
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ کیلئے کھدائی کے بعد روڈز کی تعمیر و بحالی مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانٹیرنگ کیلئے ہر ڈی سی آفس میں کنٹرول روم اور مینجمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی صاحبان کے لیے گاڑیوں کی خریداری: جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
پراجیکٹس کی صورتحال
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ڈی پی فیز ون کے پراجیکٹس میں شفافیت سے 28 کروڑ روپے کے فنڈز کی بچت کی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور دوسرے فیز پر کام جاری ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 7 شہروں میں 23 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی پراجیکٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔ سرگودھا، ڈی جی خان، گجرات اور جھنگ میں سیوریج، ڈسپوزل، ڈرینج، واٹرسٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہارِ افسوس اور مدد کی پیشکش
ٹیلی کمیونیکیشن اور بجلی کے نظام میں بہتری
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گلی محلوں میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے کھودے گئے گڑھوں کو ارد گرد تار لگا کر کور کیا جائے۔ ہر روڈ پر مین ہول کا لیول ایک ملی میٹر بھی بلند نہیں ہونا چاہیے تاکہ لوگ ٹھوکر لگنے سے نہ گریں۔ ترقیاتی منصوبوں کا معیار یکساں ہونا ضروری ہے۔
آنے والے ترقیاتی منصوبے
انہوں نے مزید کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت ایک ہی یوٹیلیٹی کوریڈور بنایا جائے تاکہ پورا محلہ نہ کھودنا پڑے۔ بجلی کے پول سڑک کے اطراف بالکل آخر میں لگائے جائیں اور بیوٹیفکیشن کے بعد بجلی کے تار اور دیگر وائر نظم و ضبط کے ساتھ لگائیں، بے ہنگم تاریں نہیں ہونی چاہئیں۔








