وزیراعلیٰ مریم نواز کی دھند کے دوران شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیو کرنے کی اپیل
وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
احتیاط برتنے کی اپیل
وزیراعلیٰ نے دھند کے دوران شہریوں کو احتیاط سے ڈرائیو کرنے کی اپیل کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ دھند میں سفر کے دوران احتیاط برتیں اور گاڑی کی سپیڈ کم رکھیں۔
سیفٹی کے لیے ٹریفک قوانین کی پیروی
انہوں نے مزید کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے اپنی قیمتی جان کی حفاظت یقینی بنائیں۔ احتیاط کرکے لیٹ پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔








