ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پی سی بی نے آئی سی سی کو بنگلادیش کے معاملے پر خط لکھ دیا
پی سی بی کا بنگلہ دیش کی حمایت میں خط
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز نہ کھیلنے کے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جرنلسٹس فورم ، یو اے ای نے متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن منایا
آئی سی سی کو خط کی ترسیل
روزنامہ جنگ کے مطابق پی سی بی نے خط آئی سی سی کے بورڈ ممبرز کو بھی ارسال کر دیا۔ آئی سی سی نے معاملے پر آج بورڈ میٹنگ طلب کر لی۔ بورڈ میٹنگ میں بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مردان میں اہم سیاسی شخصیت کی سگریٹ فیکٹری پر چھاپہ، فیکٹری سیل۔
بنگلادیش کے میچز کی ممکنہ وینیو تبدیلی
آئی سی سی کے بنگلادیش کے میچز کا وینیو تبدیل کرنے کا امکان نہیں جبکہ پی سی بی نے بنگلادیش کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز بھی دی ہے۔
بنگلادیش کا سیکیورٹی خدشات کا فیصلہ
واضح رہے کہ بنگلادیش نے ورلڈکپ میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی بنگلادیش بدستور اپنے مؤقف پر قائم ہے۔








