نیا دن نیا ریکارڈ! سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی
پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخی سطح
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تابکاری مواد کی برآمدگی کے واقعات پر انڈین حکومت کی تشویش: عالمی سطح پر انڈیا کی بدنامی کا خدشہ
کاروباری ہفتے کی تیزی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار427 کی سطح پر پہنچ گیا۔
پچھلے کاروباری دن کا جائزہ
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔








