این آئی سی وی ڈی میں مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا این آئی سی وی ڈی کے معاملات پر اجلاس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی میں امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: والد کا بچوں کی تربیت کا اپنا انداز تھا، ظاہری طور پر سخت نگرانی، غلطیوں پر ڈانٹ ڈپٹ اور تھپڑ تک رسید کرنے والے، گھر آتے تو سب سہم جاتے۔
گورننگ باڈی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کی 84 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ این آئی سی وی ڈی کو مجموعی طور پر 4.6 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے。
یہ بھی پڑھیں: شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
اہم فیصلے
ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر طاہر صغیر نے اجلاس کو بریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے قومی ادارہ امراض قلب کی قانونی حیثیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں اسپتال کے مستقبل کے تحفظ اور خدمات کے تسلسل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر پولیس میں ہڑتال، اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب
مالی امداد کی منظوری
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے آپریشنل امور کے لیے 15.5 ارب روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی جبکہ ہسپتال میں چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی فوری تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔
مستقبل کے لیے منصوبہ بندی
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کو مالی سال 26-2025 میں 3.5 ارب روپے اضافی گرانٹ کی ضرورت ہے۔ قانونی ابہام دور کرکے ادارے کو بلا رکاوٹ عوامی خدمت کے قابل بنایا جائے گا۔








