این آئی سی وی ڈی میں مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا این آئی سی وی ڈی کے معاملات پر اجلاس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی میں امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس کا اسلام آباد کے ناکوں پر ہی لرنر پرمٹ بناکر دینے کا اعلان
گورننگ باڈی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت این آئی سی وی ڈی کی 84 ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ این آئی سی وی ڈی کو مجموعی طور پر 4.6 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے。
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی پرواز کی جہاز میں بم کی اطلاع پر تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ
اہم فیصلے
ترجمان کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر طاہر صغیر نے اجلاس کو بریفنگ دی جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے قومی ادارہ امراض قلب کی قانونی حیثیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں اسپتال کے مستقبل کے تحفظ اور خدمات کے تسلسل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی اور مظاہروں کے باوجود ایران کی حکومت گرنے کے آثار نہیں : برطانوی میڈیا
مالی امداد کی منظوری
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امراض قلب کے مفت علاج میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے آپریشنل امور کے لیے 15.5 ارب روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی جبکہ ہسپتال میں چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کی فوری تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔
مستقبل کے لیے منصوبہ بندی
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کو مالی سال 26-2025 میں 3.5 ارب روپے اضافی گرانٹ کی ضرورت ہے۔ قانونی ابہام دور کرکے ادارے کو بلا رکاوٹ عوامی خدمت کے قابل بنایا جائے گا۔








