اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس، التوا کیخلاف درخواست پر جواب طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس اور التواء کے خلاف درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے یکساں نوعیت کی جماعت اسلامی کے کیس کے ساتھ بھی درخواست کو یکجا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیل قائم کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری
عدالت میں سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مرکزی مسلم لیگ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار انعام الرحمن کمبوہ اپنے وکیل اشفاق احمد کھرل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شرمندگی اور پشیمانی: فطری رویہ اور طرزعمل نہیں
وکیل کے دلائل
وکیل نے دلائل دیے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کا صدارتی آرڈیننس چیلنج کیا گیا ہے۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے اور کاغذات بھی جمع ہو چکے ہیں، تمام ریکوائرمنٹس پوری ہونے کے باوجود الیکشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان
بلدیاتی انتخابات کا التواء
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ اسلام آباد میں چوتھی مرتبہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کیا گیا ہے، عدالت صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دے کر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے۔
سماعت کی تاریخ
عدالت نے وفاق اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔








