لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تمام منظور شدہ 60 اسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تمام منظور شدہ 60 اسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ میٹھے سروں میں بات کرتا، بولتا جا رہا تھا، بھید کھولتا جا رہا تھا، اس کی بتائی باتیں بہت حد تک درست تھیں۔ اب باری باری سبھی اس کو ہاتھ دکھانے لگے۔
تقرری کا عمل شروع
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی 18 اسامیوں پر تقرری کے لیے پراسیس شروع کر دیا گیا، اسامیوں پر ججز کا تقرر ہونے پر منظور شدہ 60 ججز کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دودھ مہنگا کردیا گیا، ایک لٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ
تاریخی فیصلہ
ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 60 ہے جو کبھی مکمل نہیں ہو سکی تھی، تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی 60 اسامیوں کو ہر صورت مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا
کیسز کے بروقت نمٹانے کی امید
ججز کی تقرریوں کا عمل مکمل ہونے پر زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد اور دادو میں 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی
موجودہ ججز کی تعداد
اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت 42 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور مجموعی طور پر 18 ججز کی اسامیاں خالی ہیں。
کام کا بڑھتا ہوا بوجھ
ججز کی خالی اسامیوں کے پُر نہ ہونے سے کیسز میں اضافے کے باعث موجود ججز پر بھی کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔








