لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تمام منظور شدہ 60 اسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تمام منظور شدہ 60 اسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: منہاج ویمن لیگ بارسلونا کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ، علامہ غلام عربی کا خصوصی خطاب
تقرری کا عمل شروع
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی خالی 18 اسامیوں پر تقرری کے لیے پراسیس شروع کر دیا گیا، اسامیوں پر ججز کا تقرر ہونے پر منظور شدہ 60 ججز کی تعداد مکمل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو 24 یا 25 مارچ کو تیسرا انجیکشن لگے گا جس سے امید ہے آنکھ کا مسئلہ حل ہوجائے گا،طارق فضل چودھری
تاریخی فیصلہ
ہائیکورٹ میں ججز کی منظور شدہ اسامیوں کی تعداد 60 ہے جو کبھی مکمل نہیں ہو سکی تھی، تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی 60 اسامیوں کو ہر صورت مکمل کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر آئی ایم ایف کا رد عمل
کیسز کے بروقت نمٹانے کی امید
ججز کی تقرریوں کا عمل مکمل ہونے پر زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
موجودہ ججز کی تعداد
اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سمیت 42 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور مجموعی طور پر 18 ججز کی اسامیاں خالی ہیں。
کام کا بڑھتا ہوا بوجھ
ججز کی خالی اسامیوں کے پُر نہ ہونے سے کیسز میں اضافے کے باعث موجود ججز پر بھی کام کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔








