سال 2026 کے لیے گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر، نوٹیفکیشن جاری
گندم کی قیمت کا تعین
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال 2026ء کے لیے گندم کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں عالیہ حمزہ کا مستقبل اچھا نظر نہیں آ رہا: تجزیہ کار سلمان غنی
پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون
حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گندم خریداری کی اجازت دے دی ہے، سٹریٹجک گندم ذخائر اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹریبونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کردی
گندم کی خریداری کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتِ پنجاب 25 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی، اسٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرادی گئی
فنانسنگ لاگت کی معلومات
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت فنانسنگ لاگت کا 70 فیصد حصہ برداشت کرے گی، ڈی جی فوڈ، ایگریگیٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا، منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیے جائیں گے۔
ایگریگیٹر کی شرائط
نوٹیفکیشن کے مطابق ایگریگیٹر کل گندم کا 0.5 فیصد سے کم یا 20 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں لے سکے گا، کسان کو گندم کا 35 سو روپے فی من کا 100 فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔








