راولپنڈی: عمران خان نے جیل میں 3 نئے وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے
راولپنڈی میں اہم پیشرفت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے جیل میں تین نئے وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ پنجاب میں داخل، جڑواں شہر مکمل سیل
وکالت نامے اور عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکالت نامے انسداد دہشتگری عدالت کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائے گئے تھے۔
عدالت نے دوران سماعت وکلا صفائی کو وکالت نامے دیئے، تینوں وکالت ناموں پر صرف مقدمہ نمبر 708 کے لیے قابل استعمال تحریر ہے۔
بشری بی بی کے وکالت نامے
بشری بی بی اور بانی کے مزید وکالت نامے دستخط کے لئے عدالت میں جمع کرائے گئے۔








