ملک کو اس وقت ذمہ دارانہ اور بالغ نظر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے : گورنر خیبر پختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا کا خیر مقدم
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں علامہ راجہ ناصر کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کی ضد تھی کہ مراد سعید مائنس ہے، ہم نے انہیں سینیٹر بنا دیا، علی امین گنڈا پور
پارلیمانی نظام کی اہمیت
گورنر ہاؤس پشاور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں حکومتی اور اپوزیشن بینچز مل کر نظام کو آگے بڑھاتے ہیں اور مضبوط اپوزیشن جمہوری عمل کو مؤثر بناتی ہے۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے اور پارلیمان میں مثبت، تعمیری کردار ادا کرنا ملکی مفاد میں ہے۔ ملک کو اس وقت ذمہ دارانہ اور بالغ نظر سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرے۔
نئی اپوزیشن قیادت کی اُمید
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی اپوزیشن قیادت پارلیمانی روایات کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔








