سپیکر ایاز صادق کی چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ایاز صادق کی چین کی قیادت سے ملاقاتیں

اسلام آباد /بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چین کے چیئرمین برائے عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) وانگ ہوننگ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر تجارت کا ڈپٹی میئر کراچی کے ہمراہ گل پلازہ کا دورہ، ہر ممکن مدد کریں گے: جام کمال

اہم امور پر تبادلہ خیال

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سی پی پی سی سی نے پاک-چین سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر ایاز صادق نے پاکستان کی جانب سے ون چائنا پالیسی اور صدر شی جن پنگ کے عالمی اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں فریقین نے سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور تجارتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پاک-چین دوستی کا عزم

''اے پی پی '' کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان میں پاک-چین مشترکہ مفادات، منصوبوں اور چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا جبکہ چیئرمین سی پی پی سی سی وانگ ہوننگ نے پاک-چین 75 سالہ دوستی کی مناسبت کے حوالے سے پاک-چین دوستی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر عملی تعاون مزید بڑھانے کے عزم پر اتفاق کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...