وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا اسٹیل مل کی بحالی کا اعلان
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر نے اسٹیل مل کی بحالی کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: دعاگو ہوں مولانا کی سوچ غالب آئے اور وہ پی ٹی آئی کو منا لیں: رانا ثناء اللہ
سٹیل ملز کی بحالی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ہارون اختر نے کہا کہ ہم سٹیل ملز کو بحال کر رہے ہیں، سٹیل ملز میں صرف روس نہیں 4 مختلف پارٹیز دلچسپی رکھتی ہیں، جلد نیو انرجی وہیکل پالیسی لائیں گے۔
دیگر پالیسیز اور اقدامات
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین اور سولر پالیسی بھی لا رہے ہیں، پیداواری شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اس کے علاوہ ہوم اپلائنسز پاکستان میں بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔








