بنگلہ دیش میں 12 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات میں کتنے امیدوار حصہ لیں گے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
بنگلہ دیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کتنے امیدوار حصہ لیں گے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان
امیدواروں کی تعداد
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فروری میں ہونے والے بنگلہ دیش کے 13ویں عام انتخابات میں تقریباً 2 ہزار امیدوار حصہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا نیٹ ورک گرفتار
کاغذاتِ نامزدگی کی صورتحال
’’شنہوا‘‘ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے، جانچ پڑتال، اپیلوں، دستبرداری اور امیدواروں کی حتمی فہرست مکمل ہونے کے بعد تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ دستبرداری کی آخری تاریخ کے بعد ایک سرکاری اہلکار نے تصدیق کی کہ اس وقت ملک کے 300 میں سے 298 حلقوں میں 1,967 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔ باقی 2 حلقوں کی فہرستیں حتمی ہونے کے بعد امیدواروں کی مجموعی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت افغان زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
حلقہ بندی میں قانونی تنازع
الیکشن کمیشن کے مطابق ان 2 حلقوں میں حلقہ بندی سے متعلق قانونی تنازع کے باعث امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 26 جنوری تک بڑھا دی گئی تھی۔ 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے 69 ریٹرننگ افسران سے تقریباً 3 ہزار کاغذاتِ نامزدگی وصول کیے گئے تھے۔
ووٹروں کی رجسٹریشن
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اگست 2024 میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے اور ملک چھوڑنے کے بعد ہونے والے اس پہلے عام انتخاب کے لیے 127 ملین سے زائد ووٹرز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔








