پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن مزید کمزور، اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرانے کا حق کھو بیٹھی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کمزوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن مزید کمزور ہو گئی ہے، کیوں کہ اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے کا حق کھو بیٹھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار قرضہ، لون ایپ ایجنٹس نے نو بیاہتا دلہن کی نازیبا تصاویر وائرل کردیں، شرم کے مارے شوہر نے خود کشی کرلی
رکنیت کی معطلی اور تعداد میں کمی
الیکشن کمیشن نے مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 13 اپوزیشن ارکان کی رکنیت معطل کی، جس کے بعد ایوان میں اپوزیشن ارکان کی تعداد 86 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد معطلی سے پہلے 99 تھی۔ اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروانے کے لئے ارکان کی تعداد 93 ہونی چاہئے۔ معطل ہونے والوں میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کا نام بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، صوبے میں امن وامان اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا پر پیش رفت کا جائزہ
معطل ارکان کی تفصیلات
معطل ہونے والے ارکان میں شامل ہیں:
- صلاح الدین خان
- محمد داؤد خان
- علی رضا خان خاکوانی
- محمد اقبال خٹک
- عدنان ڈوگر
- وسیم خان
- امتیاز محمود
- محمد آصف
- محمد نواز
- جاوید نیاز منج
- شاہد رضا
- اعجاز حسین بخاری
کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے استعفیٰ
اس سے پہلے اپوزیشن کمیٹیوں کی چئیرمین شپ سے بھی مستعفیٰ ہو چکی ہے۔








