ترکیے نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
ترکی کا ٹرمپ کے 'بورڈ آف پیس' میں شرکت کا فیصلہ
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکیے نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 'بورڈ آف پیس' میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان 'بورڈ آف پیس' میں ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا بورے والا میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب کر لی
اجلاس کی تفصیلات
صدر ٹرمپ نے دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ صدر اردوان کو بھی اس بورڈ کی رکنیت کی دعوت دی تھی۔ ترک صدر نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ہاکان فیدان اس بورڈ میں شامل ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کی زیر صدارت 'بورڈ آف پیس' کی باضابطہ تقریب جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سے کراچی فریج لینے کے لئے آئے شہری کو بائیک رائیڈر نے سی ویو لے جا کر لوٹ لیا
غزہ ایگزیکٹو بورڈ کے رکن
اس سے قبل یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ہاکان فیدان ایک علیحدہ 'غزہ ایگزیکٹو بورڈ' کے رکن بھی ہیں جس میں امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: نابینا افراد کی درخواست پر پنجاب حکومت کے افسر کی رپورٹ سمیت طلبی
ترکی کی اعلیٰ سطح کی نمائندگی
ترک وزارت خارجہ کے مطابق ہاکان فیدان جمعرات کو ہونے والی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے اور 'بورڈ آف پیس' میں اعلیٰ سطح پر ترکیے کی نمائندگی کریں گے۔
دیگر ممالک کی شمولیت
خیال رہے کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات، بحرین، آذربائیجان، اسرائیل، مراکش اور مصر بھی 'بورڈ آف پیس' میں شمولیت کی دعوت قبول کرچکے ہیں۔








