شیر افضل مروت کی بازاری زبان: شوکت بسرا کا ردعمل
پی ٹی آئی رہنما کی تنقید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت جس قسم کی بازاری زبان استعمال کررہا ہے، آج تک ایسی گھٹیا زبان کسی ممبر اسمبلی نے استعمال کرتے نہیں سنا۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر میں غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کے کیس میں ایک اور شخص گرفتار
سوشل میڈیا کے لیے گالیاں
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے لکھا: شیر افضل مروت آپ احمد بوبک کو نہیں بلکہ پورے سوشل میڈیا کو گالی دے رہے ہیں جو کہ کسی صورت جائز نہیں۔ آپ جس کو گالیاں دے رہے ہیں، وہ اس وقت حق گوئی کی پاداش میں بغاوت اور غداری کے مقدمات برداشت کر رہا ہے لیکن افسوس، آپ بھاگ گئے ہیں۔
استعفیٰ کا مطالبہ
اگر شیر افضل مروت میں تھوڑی سی بھی شرم، حیاء اور غیرت ہے تو ایم این اے کی سیٹ، جو کہ عمران خان کی وجہ سے ملی ہے، اس سے استعفیٰ دے۔ پھر الیکشن لڑے، یہ سیاسی یتیم کونسلر بھی منتخب نہیں ہو سکتا۔
شیر افضل مروت جس قسم کی بازاری زبان استعمال کررہا ہے، آج تک ایسی گھٹیا زبان کسی ممبر اسمبلی نے استعمال نہیں سنی۔
مروت صاحب آپ احمد بوبک کو نہیں بلکہ پورے سوشل میڈیا کو گالی دے رہے ہیں جو کہ کسی صورت جائز نہیں۔
آپ جس کو گالیاں دے رہے ہیں، وہ اس وقت حق گوئی کی پاداش میں بغاوت اور… pic.twitter.com/K8RbTu3TVc
— Shaukat Basra (@sh_basra) January 21, 2026








