بلوچستان کا 80 فیصد بجٹ تنخواہوں اور پنشن میں چلا جاتا ہے ، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی بجٹ پر بات چیت

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا بجٹ ایک ہزار ارب روپے، 800 ارب ڈھائی لاکھ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں چلا جاتا ہے، 1.3 کروڑ عوام کے حصے 200 ارب آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی اطلاعات، وائٹ ہاؤس کا موقف آ گیا

بجٹ کی تلخ حقیقت

ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا تقریباً ایک ہزار ارب روپے کا سالانہ بجٹ ایک تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں قریب 80 فیصد نان ڈیویلپمنٹ اخراجات کی نذر ہو جاتا ہے "یعنی ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن" جبکہ محض 200 ارب روپے صوبے کی 1.3 کروڑ عوام کی فلاح و ترقی کے لیے دستیاب ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ کے 80 سرکاری سکولز 10 ستمبر تک بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر

اصلاحات کے اقدامات

سرفراز بگٹی کے مطابق اسی غیر متوازن نظام کو درست کرنے کے لیے گزشتہ دو برسوں میں انہوں نے متروک اور غیر مؤثر سرکاری دفاتر جیسے زکوٰۃ، مذہبی امور اور سول ڈیفنس کو بند کیا، آٹھ ہزار غیر ضروری سرکاری آسامیاں ختم کیں اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی۔

آگے بڑھنے کا عزم

انہوں نے کہا "ہم جانتے ہیں کہ اصلاحات کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا لیکن یہ طے ہے کہ دباؤ، احتجاج یا بلیک میلنگ ہمیں عوام کے حق کے تحفظ سے نہیں روک سکتی۔ میں بلوچستان کے عوام کے مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا اور اصلاحات کا یہ عمل ہر صورت آگے بڑھتا رہے گا۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...