پاکستان اور کینیڈا کے درمیان معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور کینیڈا کے درمیان معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اسپورٹس مین اسپرٹ اور جینٹل مین گیم کی دھجیاں بکھیر دیں ، شاہد آفریدی
ملاقات کی تفصیلات
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات ہوئی۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ ریکوڈک میں بیرک گولڈ کی کامیابی پاک کینیڈا معدنی تعاون کی مضبوط مثال ہے۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ ریکوڈک نے عالمی مالی معاونت حاصل کر لی، یہ کسی بھی پاکستانی پروجیکٹ کے لیے سب سے بڑا فنڈنگ راؤنڈ ہے۔ توانائی کے شعبے میں کینیڈا کی تکنیکی معاونت سرمایہ کاری کے فروغ میں مددگار ہوگی۔
مزید تعاون کی کوششیں
کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا کی مزید کمپنیوں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں لانے کیلئے کوشاں ہیں۔ کینیڈا کی وزارتِ قدرتی وسائل پاکستان کے معدنی شعبے کی معاونت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے عالمی نظام میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے مواقع موجود ہیں، ریکوڈک منصوبے میں اسکولوں، اسپتالوں جیسے منصوبوں سے مقامی آبادی مستفید ہو رہی ہے۔








