بورڈ آف پیس: پاکستان کی شمولیت اور تزویراتی تعلقات
پاکستان کی شمولیت اور اس کی اہمیت
لاہور (طیبہ بخاری سے) ’’بورڈ آف پیس‘‘ پاکستان کی شمولیت دور حاضر کی اہم ضرورت بن کر سامنے آئی ہے، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جو تمام ’’پاور سینٹرز‘‘ جیسے کہ امریکہ، چین، روس کے ساتھ مضبوط تزویراتی تعلقات رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی 12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی
شمولیت کے مقاصد
سفارتی ذرائع نے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں پاکستان کی تزویراتی اہمیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ پہلے بھی کئی ممالک نے اس پر اتفاق کیا ہے اور مزید ممالک کی شمولیت متوقع ہے۔ اس کے اہم مقاصد درجہ ذیل ہیں:
- اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرادادوں کے مطابق غزہ کے مسئلے کا مستقل حل
- مستقل فائر بندی اور غزہ کی تعمیر نو
- غزہ میں پائیدار امن کے حصول کے بعد فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ، ایک الگ ریاست کا قیام اور فلسطین کے مسلمانوں کی حق خودارادیت
- خطے میں پائیدار امن کی بحالی
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا دورہ، بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کی
پاکستان کی سفارتی اہمیت
سفارتی ذرائع نے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شمولیت کی تاریخی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے کہا کہ یہ قدم اہم اسلامی ممالک کی جانب سے غزہ میں رونما ہونے والے قتل عام کو روکنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ پاکستان کی شمولیت اس کی سفارتی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ دنیا میں بڑھتی ہوئی تقسیم اور دھڑے بندیوں (بلاکس) کی وجہ سے کثیر اُلجہتی پلیٹ فارمز میں پاکستان کی شمولیت دور حاضر کی اہم ضرورت بن کر سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سموں کو بلاک کردیا
پاکستان کی خارجہ پالیسی
سفارتی ذرائع نے پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بلاک پولیٹیکس کا حصہ نہ ہوتے ہوئے تمام بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط برقرار رکھے ہوئے ہے، جو اسے اپنی تزویراتی خودمختاری کے حصول میں مدد دیتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ غیر جانب دارانہ خارجہ پالیسی کے ذریعے ایک توازن اور لچکدار خارجہ پالیسی کو ملحوظِ خاطر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، حقیقت کیا ہے پاک آرمی نے بتا دیا: بہروز سبزواری
نئی شراکت داریوں کی ضرورت
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دنیا کو درپیش تقسیم کے رجحان کے تناظر میں وجود میں آنے والے نئے فورمز کو نظر انداز کرنا کسی بھی ریاست کی Relevance کی بقا کے لیے خطرناک ہے۔ اسلامی دنیا کی اہم ترین عسکری طاقت کے حامل ملک کے لیے ایسے فورمز سے صرف نظر کرنا تزویراتی اہمیت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔
حکومت پاکستان کا مؤقف
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے ISF میں شمولیت سے متعلق ایک واضح اور غیر مبہم نقطہ نظر اپنایا ہے جس کی توثیق حکومت نے کئی دفعہ کی ہے۔ آئی ایس ایف (ISF) میں شمولیت کا فیصلہ پاکستان کے قومی مفاد، اقوام متحدہ کے مینڈیٹ، پاکستان اور فلسطین کی عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہوگا۔








