راولپنڈی میں 5 سالہ بچہ کھڈے میں موجود سیوریج کے پانی میں گر کر جاں بحق
واقعہ کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) علاقہ اقبال ٹاؤن میں 5 سالہ بچہ کھڈے میں موجود سیوریج کے پانی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ صادق آباد اقبال ٹاؤن کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ اپارٹمنٹس کے قریب پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے صدر اور وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کو عشائیہ دیا گیا
بچے کی موت کی وجوہات
ریسکیو حکام کے مطابق بچہ پتنگ پکڑتے ہوئے کھڈے میں گرا تھا۔ نجی ہاؤسنگ اپارٹمنٹس نے کھدائی کرائی تھی، کھدائی کے باعث ملحقہ نالہ بند ہوا تھا اور اس کا پانی کھدائی والی جگہ میں بھر گیا تھا۔
پولیس کی تحقیقات
5 سالہ بچے کی موت کے بعد تھانہ صادق آباد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








