متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے وفد سے ملاقات
سفیر پاکستان کی ملاقات
دبئی (طاہر منیر طاہر) - متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے آج قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں پاکستان بزنس کونسل (PBC) دبئی کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین PBC، محمد شبیر مرچنٹ نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی اسمبلی کے کور کمانڈر کو خط پر تنازع کھڑا ہوگیا، سکیورٹی ذرائع نے خط غیر آئینی قرار دیدیا
وفد کے اراکین
وفد میں مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کامران احمد ریاض، افتخار علی تتلہ، نور کریم آفریدی، سلیم تابانی اور محمد اقبال داؤد شامل تھے۔ ملاقات میں علی زیب خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر، اور قونصلیٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت 23 ممالک اور او آئی سی کی اسرائیلی عہدیدار کے صومالی لینڈ کے غیر قانونی دورے کی سخت مذمت
تجارتی روابط کو مضبوط کرنا
سفیر شفقت علی خان نے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت کو مضبوط بنانے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے PBC کے اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھاشا ڈیم کے حوالے سے اہم تجویز دیدی
تاریخی تعلقات کی اہمیت
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ دو طرفہ تجارت اس شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب ، 103بیٹیوں کی رخصتی ، وزراء اور معززین کی شرکت
نئے تاجروں کی رہنمائی
سفیر پاکستان نے نئے پاکستانی تاجروں اور کاروباری افراد کی رہنمائی میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے ریگولیٹری فریم ورک، قانونی و تعمیلی تقاضوں (کمپلائنس) اور بدلتے ہوئے مارکیٹ کے رجحانات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔
پاکستان بزنس کونسل کی سرگرمیاں
اس موقع پر محمد شبیر مرچنٹ نے سفیر پاکستان کو پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے پاکستانی کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا، جن میں وکالت، نیٹ ورکنگ اور استعداد سازی (کپیسیٹی بلڈنگ) کی سرگرمیاں شامل ہیں، جن کا مقصد متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کاروباروں کے اثر و رسوخ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔








