بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، سابق کپتان نے بیان بھی جاری کردیا

بابر اعظم کا بگ بیش لیگ سے رخصت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم ہو گیا۔

بگ بیش لیگ کی ٹیم سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے باقی میچز کے لیے عدم دستیابی کا اعلان کر دیا۔

سڈنی سکسرز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بابر اعظم کو فوری طور پر پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے طلب کیا گیا ہے، بابر کو اگلی اسائنمنٹس کے لیے لگائے جانے والے کیمپ کے لیے واپس بلایا گیا ہے۔

سڈنی سکسرز کا بیان

ٹوئٹ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے کہا گیا کہ بابر اعظم اب بی بی ایل کے بقیہ فائنلز سیریز کے میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ سڈنی سکسرز نے بی بی ایل میں شرکت پر بابر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

بابر اعظم کا ویڈیو بیان

بابر اعظم کا بیان:

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سڈنی سکسرز کوچز اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں یہاں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، بدقسمتی سے مجھے ٹیم چھوڑنا پڑ رہی ہے۔

قومی کھلاڑی نے کہا کہ نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے مجھے ٹیم چھوڑنا پڑی ہے، میں اچھی یادوں کے ساتھ واپس جا رہا ہوں، سڈنی سکسرز کے فینز کا شکریہ، انہوں نے میری حمایت کی۔

آئندہ میچز کی صورتحال

واضح رہے کہ سڈنی سکسرز کا کل چیلنجر فائنل ہوبارٹ ہیوریکینز کے ساتھ شیڈولڈ ہے، چیلنجر جیتنے والی ٹیم بی بی ایل کے فائنل میں اتوار کو پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کرے گی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...