وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیرخارجہ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
پاکستان اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر تھائی لینڈ کے وزیرِ خارجہ سہاسک فوانگ کیٹ کیو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے میں پاکستانی دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت کیوں مانگتے ہو؟ نریندر مودی کا کانگریس کو جواب
دوطرفہ تعلقات کا جائزہ
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور زرعی شعبوں سمیت مختلف میدانوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
75 سالہ جشن
دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 برس مکمل ہونے پر مبارکباد بھی دی۔








