بلوچستان میں برفباری اور بارش، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسنے کو تیار
موسم سرما کی آمد
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) موسم سرما کے رنگ، کہیں بارش کہیں برفباری، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جنرل سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایرانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد بغیری سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر زور
جنوبی بلوچستان میں بارش اور برفباری
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے متعدد علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، زیارت، کان مہترزئی، مسلم باغ، توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں بارش کے ساتھ برفباری بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔
سردی کی شدت میں اضافہ
بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، برفباری سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا، منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کوڑک ٹاپ اور خواجہ عمران میں منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے امریکی اراکین کانگریس پاکستان کا دورہ کریں گے۔۔۔؟ذرائع نے تعداد بتا دی
شمالی علاقوں میں ہائی ویز کی صفائی
این ایچ اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے شمالی علاقوں میں ہائی ویز سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
پنجاب میں بارش کی پیشگوئی
لاہور کا موسم جزوی ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل وقفے وقفے سے بادل برسیں گے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Your Saturday Under the Stars: How Will It Be?
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم
راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ہے، جڑواں شہروں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ: ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ کیخلاف نیب انکوائری کالعدم۔
آزاد جموں و کشمیر میں موسم ابر آلود
آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہوگیا ہے، بلند و بالا پہاڑوں پر ہلکی برفباری شروع ہوگئی، جبکہ زیریں علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوائی جہاز بذریعہ سڑک ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل
خیبرپختونخوا میں بارش کی توقع
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا امکان ہے، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، بونیر میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بٹگرام، بونیر، دیر، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش ہوگی، لکی مروت، ڈی آئی خان، ہنگو، کوہاٹ، مہمند، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
کراچی میں موسم اور بارش
کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش معتدل شدت کی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے.








