جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں جامع اسٹروک یونٹ کے قیام کے لیے پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کا دوسرا گالف ٹورنامنٹ
کراچی میں اسٹروک یونٹ کا قیام
کراچی (پ ر) پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) میں ایک جامع اسٹروک یونٹ کے قیام کے لیے اپنے دوسرے golf ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد کراچی، اندرونِ سندھ، بلوچستان اور ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں سے جناح ہسپتال آنے والے مستحق اسٹروک مریضوں کو معیاری اور مفت علاج فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلی میں کھیلتے ہوئے 7سالہ بچی اندھی گولی کا شکار، 11روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی
گالف ٹورنامنٹ کی تفصیلات
پیشنٹس ایڈ کا دوسرا گالف ٹورنامنٹ اتوار، 18 جنوری 2026 کو کراچی گالف کلب میں منعقد ہوا۔ اس فلاحی تقریب میں فاسٹ کیبلز، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سفائر، کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس، مارٹن ڈاؤ، بینک الحبیب، دبئی اسلامک بینک، پریمیئر انشورنس، آئی جی آئی انشورنس، تھل لمیٹڈ، بینک الفلاح، جوبلی لائف انشورنس، ای ایف یو جنرل انشورنس، کینڈی لینڈ، کارگو ایکسپریس، نیشنل فوڈز، آرٹسٹک ملرز اور دیگر اداروں نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
فنڈ ریزنگ ایونٹ کا مقصد
اس فنڈ ریزنگ ایونٹ کا مقصد نہ صرف اسٹروک سے بچاؤ، بحالی اور ری ہیبلیٹیشن کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا بلکہ جناح ہسپتال میں مجوزہ اسٹروک یونٹ کی فوری ضرورت کو بھی اجاگر کرنا تھا، تاکہ وہ مریض جو مہنگا علاج برداشت نہیں کر سکتے، انہیں مفت اور معیاری بعد از اسٹروک علاج اور طویل المدتی اعصابی بحالی کی سہولیات میسر آ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک-افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے خارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا
چیئرمین کا بیان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین، پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن، جناب مشتاق چھاپرا نے کہا “یہ گالف ٹورنامنٹ نہ صرف گالف کمیونٹی اور ہمارے معزز شراکت داروں کو یکجا کرتا ہے بلکہ جناح ہسپتال میں پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام قائم ہونے والے اسٹروک ریکوری اور ری ہیبلیٹیشن سینٹر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو بھی نمایاں کرتا ہے۔ 1990 میں قائم ہونے والی پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کو ایک جدید، عالمی معیار کے عوامی صحت کے ادارے میں تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جہاں ملک بھر سے آنے والے مستحق مریضوں کو مکمل طور پر مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری
پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کی خدمات
انہوں نے مزید کہا “پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کے تحت نیو جناح او پی ڈی اینڈ سرجیکل کمپلیکس، جدید کینسر علاج بشمول سائبر نائف اور ٹوموتھراپی، پی ای ٹی-سی ٹی، ریڈیالوجی، نیورولوجی، نیورو ٹراما، حادثات و ایمرجنسی، بلڈ بینک، نیفرولوجی، گائنی اینڈ آبسٹیٹرکس، فارمیسی، سائیکاٹری اور دیگر متعدد شعبہ جات فعال ہیں۔ جناح ہسپتال میں اس صحت کے انقلاب کے نتیجے میں روزانہ 12 ہزار سے زائد او پی ڈی مریضوں اور 2 ہزار ایمرجنسی مریضوں (جو کراچی کے 75 فیصد ایمرجنسی کیسز کی نمائندگی کرتے ہیں) کو معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران، پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن نے 12,701 مفت ڈائلیسس سیشنز فراہم کیے، 25,400 خواتین کو معیاری زچگی کی سہولیات دیں، 50 ہزار سے زائد کینسر مریضوں کا علاج کیا، 7 لاکھ 82 ہزار مفت ریڈیالوجیکل ٹیسٹ کیے اور 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں۔ ایسے اقدامات کے ذریعے ہم جناح ہسپتال، کراچی میں صحت کی سہولیات کو مزید مضبوط بنانے اور مریضوں کو زندگی کی ایک نئی امید دینے کے لیے پرعزم ہیں۔”
مزید معلومات
مزید معلومات کے لیے patientsaidjpmc.org ملاحظہ کریں یا سوشل میڈیا پر #PatientsAidJPMC کو فالو کریں۔








